Aakhri Paigham's profile

Iqbal - The Philosopher

(Bal-e-Jibril-071) Ki Haq Se Farishton Ne Iqbal Ki Ghamazi

Ki Haq Se Farishton Ne Iqbal Ki Ghammazi
Gustakh Hai, Karta Hai Fitrat Ki Hina Bandi

The angels complained to God about Iqbal, saying,
He is impolite and insolent, painting Nature in a brighter shade.

Khaki Hai Magar Iss Ke Andaz Hain Aflaki
Rumi Hai Na Shami Hai, Kashi Na Samarqandi

Even though he's made of mud and water, he acts like a God,
He doesn't belong to any specific place, he's free from worldly ties.

Sikhlayi Farishton Ko Adam Ki Tarap Iss Ne
Adam Ko Sikhata Hai Adaab-e-Khudawandi!

He's revealed to the angels the depths of human yearning and aspirations,
He eagerly wishes to teach earthly humans the divine ways and customs

کی حق سے فرشتوں نے اقبال کی غمّازی
گستاخ ہے کرتا ہے فطرت کی حنا بندی
معانی: حق: اللہ تبارک و تعالٰی ۔ غمازی: شکایت۔ گستاخ : بے ادب ۔ حنا بندی: مہندی لگانا، سجانا
مطلب: فرشتوں نے بارگاہ الٰہی میں اقبال کے خلاف یہ شکایت پیش کی کہ یہ بہت گستاخ ہے اور یہ فطرت کے بناؤ سنگھار میں لگا رہتا ہے۔

خاکی ہے مگر اس کے انداز ہیں افلاکی
رومی ہے نہ شامی ہے کاشی نہ سمرقندی
معانی: خاکی: مٹی کا بنا ہوا۔ افلاکی: آسمان پر رہنے والا
رومی: روم کا رہنے والا۔ شامی: شام کاباشندہ۔ کاشی: کاشان کا رہنے والا۔ سمرقندی: سمر قند کا رہنے والا
مطلب: اگرچہ دنیا کا رہنے واالا ہے یعنی زمین پر بسنےوالا ہے لیکن اس کے طور طریقے آسمان پر رہنے والوں کے ساتھ ملتے جلتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ آسمان کا رہنے والا ہے۔ نہ یہ روم کا رہنے والا ہے نہ شای ہے اور کاشی سے اس کا تعلق ہے نہ ہی سمرقند کا باشندہ ہے۔ یعنی دنیا کی بستیوں سے آزاد ہے

سکھلائی فرشتوں کو آدم کی تڑپ اس نے
آدم کو سکھاتا ہے آدابِ خداوندی
معانی: آدابِ خداوندی: خدائی کے انداز اور سلیقے
مطلب: اس نے فرشتوں کو انسان کی تڑپ سکھائی یعنیاللہ تعالیٰ کے عشق میں اس کی تجلی سے فیض یاب ہونے کے جذبےکی شدت بھر دی اور وہ انسان کو خداوندی کےطور طریقے بھی سکھاتا ہے یعنی انسان کے دل میں اشرف المخلوقات ہونے کا جذبہ بھی بیدار کرتا ہے۔

#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Prayer #Poem #Shahyri #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #AakhriPaigham #Shaheen #NationalPoet #TheGreatPhilosopher #Leader #9Nov #9November #IqbalDay #Iqbaliyat #PoetoftheEast #BestPoetry #BestPoet #IqbalLovers #Philosopher #Thinker #HakeemulUmmat #Wakeup #Nation
Iqbal - The Philosopher
Published:

Iqbal - The Philosopher

Published: